آجکل مہبگائی نے کمر توڑ رکھی ہے روٹی کھانا بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے سبزی کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کہ ایک وقت کھانا بنانا بھی مشکل ہے مگر اگر ہم تھوڑی سی محنت کرلیں تو ہم یہ سبزیاں اپنے گھروں کی چھتوں پر اگا سکتے ہیںاس کے کئی فائدے ہیں
سب سے ہلا تو یہ کہ ہمارے پیسے کی بچت ہوگی
دوسرا یہ کہ ان پودوں نے گھر کی چھت کی دھوپ کو پینا ہے جس سے آپ کو گرمی میں گھر ٹھنڈا ملے گا
تیسرا یہ کہ یہ سبزیاں زہریلی کھادوں اور گندے پانی سے پاک ہونگی اور آپ کی صحت کے لیے مفید ہوں گی
گھروں پر سبزیاں اگانے کے لیآپ کو ان تین عوامل کی ضرورت پڑے گی سب سے پہلے پانی ، کاربن ڈائی آکسائیڈ، کلوروفل اور براہ راست دھوپ شامل ہیں۔ ان عوامل میں سے ایک کی کمی بھی اس عمل کو ناکام کر دیتی ہے اور پودوں پر پھول نہیں آتے ۔ پودے پر براہ راست دھوپ پڑنے سے یہ عمل تیز ہو جاتا ہے۔ اسی لیے سایہ دار جگہ پر سبزیوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ سبزیوں کو ایسی جگہ کاشت کیا جائے جہاں پر کم از کم چھ تا آٹھ گھنٹے براہ راست دھوپ پڑے۔ زمین کا انتخاب:سبزیوں کے لیے انتہائی زرخیز میرا زمین جس میں نکاسی آب بہترین ہو، موزوں ترین مانی جاتی ہے۔ میرا زمین میں ریت، بھل اور چکنی مٹی کی متناسب مقداریں پائی جاتی ہیں اس لیے اپنے گملوں یا پلاسٹک کے برتنوں جن میں آپ یہ سبزیاں اگا رہے ہیں میرا مٹی کا استعمال کریں ۔
گھروں میں سبزیوں کو پانی تو دیا جاتا ہے مگر اکثر گھروں میں اگائی ہوئی سبزیوں کی بڑھوتری خاصی کم ہوتی ہے اور پودے وقت کے ساتھ ساتھ مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کی وجوہات میں غیر موزوں پانی، پانی کی زیادتی یا کمی، پانی بروقت نہ دینا وغیرہ شامل ہیں۔ پانی کی کمی یا زیادتی کو تو آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے مگر ناموزوں پانی کا حل خاصا مشکل اور مہنگا کام ہے۔ گھریلو پیمانے پر سبزیاں اگانے کے لیے نہری پانی کو موزوں ترین مانا جاتا ہے لیکن اگر یہ میسر نہ ہو تو کم از کم پینے والے پانی سے آب پاشی کرنی چاہیے۔ بارش ہونے کی صورت میں آب پاشی کا وقفہ ایک سے دو ہفتہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ کورا پڑنے کی صورت میں پودوں کو شام کے وقت تھوڑی مقدار میں آب پاشی کر دینی چاہیے اور پودوں کے اوپر نیٹ لگادیں تاجہ پودے سردی سے متاثر نہ ہوں ۔
گملوں میں کاشت کی گئی سبزیوں کو دن میں دو بار تک پانی لگایا جا سکتا ہے گرمیوں کے موسم میں کم از کم 5 مرتبہ ہفتے میں پانی دیں تاکہ یہ پودے گرمی سے جھلس نہ جائیں ۔ بالخصوص جب یہ گملے براہ راست دھوپ میں رکھے گئے ہوں۔ ہوا کا عمل دخل:سبزیاں ایسی جگہ کاشت کریں جہاں ہوا کا گزر بآسانی ہو کیونکہ پودوں کو سرد اور گرم حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہوا کا گزر اہم کردار ادا کرتا ہے اپنے گھروں کی چھتوں پر سبزیاں اگائیں ماحول کو خوشگوار بنائیں