پنجاب میں حالیہ ضمنی انتخابات پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے اپنے حالیہ بیان میں بڑے فخر کے ساتھ کہا کہ سپریم کورٹ نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی بلکہ ان کے پیچھے کھڑی ہے جس کی وجہ سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوئے۔چیف جسٹس نے یہ ریمارکس خیبر یونیورسٹی کے طالب علم کے داخلے کی منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے دو رکنی بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے ایک مثال کے طور پر دیے۔
ہم اداروں کا کام نہیں کریں گے بلکہ انہیں ان کا کام کرنے پر مجبور کریں گے۔ ہم نے پنجاب میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں بھی ایسا ہی کیا، چیف جسٹس نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمیٰ نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی بلکہ ان کے پیچھے کھڑی ہے جس کی وجہ سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوئے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ سپریم کورٹ اس وقت عدل پر مبنی فیصلے کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام مین ان معزز ججز کا مقام اور قدر و منزلت میں اضافہ ہوا ہے