پاکستان کی سیاست میں گزشتہ ہرتے افراتفری مچانے کے بعد دئی جاکر سالگرہ منانے والے آصف علی زرداری جن پر پوری وفاقی حکومت بھی کسی اور کرشمے کی توقع کررہی تھی اب یہ کہہ کر انڈر گراؤنڈ ہوگئے ہیں کہ انہیں کرونا ہوگیا ہے
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطیہ کر لیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی اور موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زردار ی نے ٹویٹ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
زرداری کرونا سے بچاؤ کے لیے شیشے کی گیجٹ بھی پہنتے رہے ہیں اور انہوں نے مکمل طور پر ویکسینشن کرائی تھی اور بوسٹر ڈوز بھی لگوا چکے ہیں ، بلاول کا مزید کہنا تھا کہ شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے ، ہم سب ان کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں