غریب آدمی کی بات کرنے والے عمران خان کی جماعت کے پنجاب میں دوبارہ برسر اقتدار تے ہی بڑی خوشخبری بھی آگئی -پرویز الٰہی کی قیادت میں اقتدار سنبھالتے ہی پنجاب حکومت نے صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی واپسی کے بعد صحت کارڈ، پناہ گاہ اور لنگر خانہ پروگرام بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا اب بھوکوں کو مفت کھانا ،مسافروں اور بے گھروں کو جائے پناہ اور بیماروں کو علاج ملتا رہے گا ۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم پارٹی اجلاس ہوا، جس کے دوران انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے پر قانونی ٹیم کو مبارکباد دی۔
عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے مشاورت کے بعد پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیا جب کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کا عہدہ سبطین خان کو دینے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے موجودہ حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لٹیروں کے گروہوں نے معیشت کی حالت تباہ کر دی ہے۔
عمران نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر کہ میرے پیارے وطن کے عوام باشعور ہو چکے ہیں جس کا ثبوت انھوں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دیا ۔
سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ملک کو اب پتہ چل گیا ہے کہ کون سچ بولتا ہے اور کون جھوٹ بولتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج تحریک انصاف پوری طاقت کے ساتھ واپس آرہی ہے ۔
ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کے مطابق بالکل درست فیصلہ دیا ۔