پاکستان کے سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے انصار عباسی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں اور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کی گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی ، اس ملاقات کے دوران عمران خان سے تفصیلی بات ہوئی ، عمران خان چاہتے ہیں کہ 3 معاملات ہیں جن پر سیاستدانوں میں مذاکرات ہونے چاہئیں ، ایک الیکشن اور الیکشن ریفارمز (جس میں چیف الیکشن کمیشن کی برطرفی کا معاملہ بھی ہے) ، دوسرا معاشی ایجنڈا اور تیسرا معاملہ آرمی چیف کی تعیناتی کا شامل ہے
یہ ایسی چیزیں ہیں جوکہ الیکشن سے قبل طے ہونی چاہئیں ، ملاقات میں عمران خان نے بھی ان 3 معاملات پر مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کی ، اس بات کا قوی امکان ہے کہ عمران خان جلد ہی صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھیں گے اور ان سے سیاسی مذاکرات کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کہیں گے ۔