کل سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی دبئی جانے کی خبر سے ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی -پاکستان تحریک انصاف والوں کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ملک سے فرار ہوگئے جس پر بختاور زرداری نے خامشی توڑ دی ان کا کہنا تھا کہ
ان کے والد سالگرہ ایک نانا کے طور پر دبئی میں اپنے نواسے کے ساتھ گزارنے آئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے گزشتہ ماہ یہاں آنا تھا مگر پچھلے مہینے طبی مسائل کی وجہ سے دبئی نہیں آسکے تھے ۔
گزشتہ روز آصف زرداری غیر ملکی ایمرٹس ائیرلائن کی پرواز 603سے دبئی روانہ ہوئے اور یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ‘دبئی’ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آصف زرداری کے یوں دبئی جانے پر تعجب کا اظہار کیا