کراچی کے بعد لاہور میں بھی بارش نے پورے شہر کو بھگودیا -12 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی سڑکوں پر بارش کا پانی اب تک کھڑا ہے شدید بارش کے سبب مختتلف حادثات می5افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں اوسطاً 150 ملی میٹرسےزائدبارش ریکارڈکی گئی، آج لاہور میں سب سےزیادہ بارش تاجپورہ میں 234 ملی میٹرریکارڈ کی گئی اس کے بعد ایئرپورٹ پر 159،گلبرگ میں 67 ملی میٹر ، مغلپورہ میں 158 ، چوک ناخدا میں 152،لکشمی چوک میں 134،پانی والاتالاب میں 131 ،گلشن راوی 123،،جوہرٹاؤن میں 115 ، اپرمال میں 110،نشترٹاؤن 107، فرخ آباد میں 104،سمن آباد میں 85، اقبال ٹاؤن میں 59.5 اورجیل روڈپر 70 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔
فیروز پور روڈ ، لکشمی چوک ، کینٹ ، جیل روڈ ، کینال ، رائیونڈ روڈ ، کوٹ لکھپت ، جیل روڈ ، جوہر ٹاؤن ، چونگی امرسدھو ، گرین ٹاؤن کاہنہ ، نشتر اور یوحنا آباد ، ساندہ ، باغبانپورہ اسلام پورہ اور چوبرجی سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔
سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہونے سے ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں بھی لگی رہیں ۔