حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نبٹنے کا فیصلہ کرلیا -سپریم کورٹ کے حکم نامے کے برخلاف اب مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرنے والے مزید افراد کی گرفتاریوں کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گےسی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جائے گی اور مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی جبکہ گلگت بلتستان سے حملہ آور ہونے والے پولیس افسروں کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ کل کے دھرنے کی ناکامی کے بعد عمران خان کے مایوس چہرے اور لرزتی آواز نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے، عوام نے جلسے میں شرکت نہ کرکےفساد مارچ کو مسترد کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی دھمکیوں کے بعد اب ترلوں پر اتر آیا ہے، الیکشن کب ہوں گے ، اب یہ فیصلہ تم نے نہیں ، ہم اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے کریں گے