موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچ گئے۔
جہاں آج پاکستان کی موجودہ صورتحال اور الیکشن سمیت دیگر امور پر بات ہوگی
لندن میں ن لیگ کا اہم اجلاس آج طے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی لندن پہنچے ہیں