مسلم پاکستان مسلم لیگ کی مشکلات میں اور اضافہ ہوتا دکھائی دے رہاہے پاکستان کے معاشی حالات ،لوڈشیڈنگ ،آئی ایم ایف کا دباؤ اور سب سے بڑھ کر عمران خان کے جلسے شہباز شریف حکومت کے لیے درد سر بن ہوئے تھے اور اب لیگ( ن )کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے ۔
مقامی نیوز چینل” سٹی 42 “کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے امریکی سازش کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف ،زرداری کا اتحادامریکاکے حکم کے بغیرناممکن تھا، عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایاگیا لیکن اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے۔ میں عمران خان اورپاکستان کیساتھ ہوں، ۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب حکومت منحرف اراکین کے بعداکثریت کھو دے گی، تمام مکاتب فکر کے علما عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ قائداعظم کے بعد عظیم لیڈر عمران خان کی صورت ملا، میری سیاست کا محور کل بھی عوامی خدمت تھا آج بھی ہے