پنجاب حکومت نوجوان طلبہ اور طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کے ساتھ ساتھ اب ایک اور سہولت فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے
پنجاب کے حکام لاہور میں اسکول کے طلباء کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کی مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔
پہلے مرحلے میں 200,000 طلباء کو سفری پاس جاری کیے جائیں گے۔ میٹرو حکام نے اسکول انتظامیہ سے اس سلسلے میں تجاویز اور سفارشات طلب کیں۔طلباء کو میٹرو پاس اسکول سے جانے اور واپس آنے کے لیے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اورنج لائن لاہور میں ایک خودکار ریپڈ ٹرانزٹ لائن ہے جسے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی چلا رہی ہے۔
اورنج ٹرین تقریباً 27 کلومیٹر کے علاقے میں مسافروں کو تیز سفری سہولت فراہم کرتی ہے یہ لاہور ریلوے اسٹیشن سے علی آباد تک عوام کو اپنی منزل مقصود تک پہنچاتی ہے