مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے دور حکومت پر تنقیید کے نشتر چلاتے ہویے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے اتنے بڑے کرپشن سکینڈلز ہیں کہ یہ ایک دن بھی حکومت سے باہر رہنا افورڈ نہیں کرسکتے، اسلیے وہ میدان چھوڑ کر بھاگ گیا اور اسمبلی ہی توڑ دی، مسلم لیگ ن الیکشن میں ضرور جائے گی لیکن پہلے آئین توڑنے والے کا فیصلہ ہوگا، الیکشن میں عمران خان جیسے غدار کو تاریخی شکست دیں گے۔
مریم نواز نے کہا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ بدترین کارکردگی کے بعد آپ چپ کرکے خط دکھا کر پتلی گلی سے سے نکل جائیں گے؟تو ایسا تو ہم ہونے نہیں دیں گے آپ سمجھتے ہیں کہ جو بیانیہ آپ نے دیا ہے تو کیا عوام مہنگائی کو بھول جائیں گے؟ہر روز جب عوام مہنگائی کا سامنا کریں گے تو آپ کو بد دعائیں دیں گے
آپ نے چند دن اقتدار میں رہنے کیلئے پاکستان کے آئین کو توڑ دیا، ان کا کہنا تھا کہ گھر جانا تو ان کا مقتدر ٹھہر گیا تھاانھوں نے عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد بھی گھر جانا تھا ور اسمبلی توڑنے سے بھی لیکن یہ اسمبلی توڑنے کی طرف کیوں گئے؟ کیونکہ انہیں پتا تھا کہ اگر اپوزیشن کی کوئی جماعت ایک مہینے کیلئے بھی آگئی تو انہیں نہیں چھوڑے گی، ان کے خلاف کرپشن کے اتنے بڑے بڑے سکینڈلز ہیں کہ یہ افورڈ ہی نہیں کرسکتے کہ ایک دن بھی حکومت سے باہر رہیں، چار ڈکٹیٹرز نے بھی آئین کو اس طرح نہیں توڑا جس بے شرمی کے ساتھ عمران خان نے آئین کو توڑا