وزیراطلاعات فوادچوہدری نے ایک نجی چینل کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ عمران خان کو قتل کروانے کی سازش تیار کرلی گئی ہے ان رپورٹس کے بعد حکومت نے وزیر اعظم کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اطلاعات کا یہ ریمارکس پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے دعویٰ کے چند دن بعد آیا ہے جنھوں نے ٹی وی چینل پر انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارے پاس مستند اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، کیونکہ خان کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے سیاسی تناؤ بڑھ رہا ہے۔
حکمران جماعت کے رہنماؤں نے وزیر اعظم عمران پر زور دیا کہ وہ جلسوں سے خطاب کے دوران بلٹ پروف شیشے کا استعمال کریں۔ وزیر واوڈا کے مطابق، وزیر اعظم نے پارٹی راہنماؤن کی تشویش پر جواب دیا ” کہ جو رات قبر میں آنی ہے اسے کوئی ٹال نہیں سکتا اسلیے ان پر اس طرح کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہونے والا “۔ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے، فیصل واوڈا نے کہا، “وزیراعظم عمران ایک بہادر اور دلیر آدمی ہیں، وہ پاکستان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دیں گے”۔