صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو مالیاتی طور پر بااختیار بنانے کے لیے کامیاب جوان پروگرام کی چھتری تلے کامیاب خاتون پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
آج (بدھ) اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کو باعزت کام کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب خواتین کسی بھی بینک کا دورہ کیے بغیر مطلوبہ اے پی پی کو ڈاؤن لوڈ کرکے ڈیجیٹل موڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس کھول سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر برانڈ کر سکتی ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو وراثتی حقوق دیئے ہیں اور حکومت نے اس سلسلے میں قوانین بنائے ہیں۔
انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں۔