وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو کہا کہ پاکستان نے یوکرین کی جنگ سے جان بچا کر نکلنے والے ہندوستانی طلباء کی “پریشانی میں “انسانی بنیادوں پر” مدد کی۔ان کو ریسکیو روایا اور ان کی دیکھ بھال کی اور کھانا بھی فراہم کیا میرپور خاص میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے رومانیہ، ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ سے پاکستانی طلباء کے جنگی علاقے سے بحفاظت باہر نکلنے کے حوالے سے بات کی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سلسلے میں ہم پاکستانی طلبہ کی بحفاظت ہجرت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔
” شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ میں نے رومانیہ کے وزیر خارجہ سے بات کی اور ان سے تنازع کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میںتازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات لی ہیں – رومانیہ کی یوکرین کے ساتھ 400 میل لمبی سرحد ہے اور میری تمام تر گفتگو اپنے پاکستانی بچوں کے بحفاظت انخلا اور ان کی مدد تک ہی محدود رہی ۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ زیادہ تر پاکستانی طلباء خیریت کیساتھ یوکرین سے نکل چکے ہیں ۔
ہم ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ہمارے سفارت خانے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آپ نے ہمارے سفارت خانے کی یوکرین سے نکلنے والے ہندوستانی طلباء کی مدد کی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جہاں انہیں ہماری جانب سے اور تحفط فرایم کیا گیا ۔وہ جنگ کی وجہ سے پریشان تھے بچے تھے اسلیے ہم نے انسانی بنیادوں پر ان کی ہر ممکن مدد کی۔