مشہور ادکارہ حبا بخاری عریز احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں- آج سے تقریبا ایک ماہ قبل حبا نے اپنے جیون ساتھی کے بارے میں اپپنے پرستاروں کو آگاہ کیا تھا ۔حبا اور آریز نے اس ہفتے کے شروع میں اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز رنگ بھرے میون کے ساتھ کیا۔
اس نے اس تقریب کی تصاویر شیئر کیں اور واضح کیا کہ یہ ان کی “اصلی مایو” ہے اور گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر ان کی شادی کی نہیں تھیں۔انہوں نے لکھا کہ ’’یہ ان تمام مداحوں کے لیے ہے جو انسٹاگرام پر میری مہندی اور مایون کا جشن منا رہے تھے۔
لیکنآج کی یہ تصویر میرے اصلی مایوں کی ہے۔ تصاویر اپ لوڈ ہونے کے فوراً بعد ہی مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا اور صنم بلوچ سمیت کئی مشہور شخصیات نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
حبا اور اریز نے نکاح کے بعد انسٹاگرام پر ایونٹ کی تصاویر ایک دوسرے کے لیے پیار اور شکریہ کے الفاظ میں شیئر کی ہیں۔
حبا بخاری نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے لیکن وہ گزشتہ سال نشر ہونے والی دیوانگی میں دانش تیمور کے مدمقابل اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ وہ اور آریز نے پہلی بار بھولی بانو میں ایک ساتھ کام کیا جو ان کی قربتوں کا سبب بنا اور پھر یہ قربتیں پیار میں بدل گئیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا اور آج وہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔