ویسٹ انڈین اسکواڈ کے مزید پانچ کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے جس کی ، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے جمعرات کو تصدیق کی تیسرے میچ سے چند گھنٹے قبل ان کھلاڑیوں کے نکل جانے کے باعث مزید سیریز کھیلے جانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔ان کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر/بیٹسمین شائی ہوپ، بائیں ہاتھ کے اسپنر اکیل ہوسین، آل راؤنڈر جسٹن گریوز؛ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک کے ساتھ، اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی مان سنگھ کے کرونا ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں ۔
اس لیے تینوں کھلاڑی آنے والے میچوں سے محروم رہیں گے اور پانچوں افراد ویسٹ انڈیز کے بقیہ اسکواڈ سے الگ تھلگ رہیں گے اور اب وہ طبی حکام کی طرف سے فراہم کردہ نگہداشت اور نگرانی میں ہیں۔وہ 10 دن تک یا اس وقت تک تنہائی میں رہیں گے جب تک کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی ہو جائے۔ اور ڈیون تھامس پہلے ٹی ٹونٹی میں انگلی کی چوٹ کی وجہ سےباہر ہونے کے بعد اب کل چھ کھلاڑی اب ٹور سے باہر ہو گئے ہیں، سی ڈبلیو آئی اور پی سی بی حکام جمعرات کی صبح ملاقات کریں گے، ایک بار ٹورنگ پارٹی کے تمام ممبران۔ دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا ہے، اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا دورہ جاری رہ سکتا ہے یا نہیں
۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر نہیں تھے اس لیے ہو سکتا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے 36 گھنٹے طویل پرواز کے دوران وائرس کا شکار ہوئے ہوں۔دورہ ونڈیز کے مستقبل کا انحصار باقی کھلاڑیوں کے نتائج پر ہے جنہوں نے آج ٹیسٹ کروایا۔فی الحال، ٹورنگ پارٹی کے 14 کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں لیکن مزید ممبران کے ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں سیریز منسوخ کی جا سکتی ہے۔