ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم ہوم سائیڈ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنےکیلئے جمعرات کو پاکستان پہنچ گئی۔اس سیریز میں 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ہی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آج کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ اس معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ہوائی اڈے پر کھلاڑیوں اور ٹیم کے انتظامی عہدیداروں کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے بتایا کہ کرکٹرز ہوٹل میں اس وقت تک قرنطینہ میں رہیں گے جب تک کہ ان کے پی سی آر کے نتائج منفی نہیں آتے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ملک میں موجود پاکستانی اسکواڈ کے ارکان کراچی میں بائیو سکور ببل کے لیے داخل ہوچکے ہیں جب کہ بنگلہ دیش سے سیریز کھیلنے والے اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑی آج ان کو جوائن کریں گے دسمبر کو، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا تھا۔
پی سی بی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ بننے والے 18 کھلاڑیوں میں سے حسن علی، عماد وسیم، سرفراز احمد اور شعیب ملک ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ۔
۔