ماضی کی مشہور اداکارہ جس نے انڈین انڈسٹری پر کئی عرصے تک راج کیا آج کل ان کے ستارے گردش میں ہیں امیشا پٹیل انڈیا کی شہرہ آفاق فلموں کہو نا پیار ہے، غدر ایک پریم کتھا، بھول بھلیاں اور ہمراز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
بھارت کی ضلعی اور سیشن عدالت نے چیک باؤنس کیس میں بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔یہ وارنٹ پیر کو بھوپال کی عدالت نے جاری کیا تھا۔
عدالت نے ریس 2 کے اداکار کو 4 دسمبر کو ہونے والی اگلی سماعت کے دوران جسمانی طور پر حاضر ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالت نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر امیشا اگلی سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئیں تو ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا سکتے ہیں۔
ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سےماضی کی اداکارہ امیشا پٹیل پر مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور اداکارہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلم بنانے کے لیے 2019 میں اندور کے رہائشی سے 10 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی تھی، اب امیشا نے کمپنی کو دو چیک دیے تو دونوں ہی چیک باؤنس ہوگئے۔
واضح رہے کہ امیشا پٹیل کہو نا پیار ہے، غدر ایک پریم کتھا، بھول بھلیا اور ہمراز جیسی معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے یہ وارنٹ ان کے خلاف 32.25 لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں جاری کیا۔ مقدمہ یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے درج کرایا تھا۔امیشا پتیل پراس سے قبل اندور میں ایک اور چیک باؤنس کیس میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔