دنیا کی امیر ترین خاتون موسیقار ریحانہ کو بارباڈوس کی قومی ہیرو کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔بارباڈوس، کیریبین میں ایک جزیرہ نما ریاست ہے ،جو منگل کو آزادی حاصل کرنے کے بعد ایک جمہوریہ بن گیا، یہاں پہلی بار ملکہ الزبتھ دوئم کی اجازت کے بعد ملک کے پہلا صدر کا چناؤ بھی عمل میں آیا ۔
بارباڈوس تقریباً 300,000 افراد پر مشتمل ایک جزیرہ ہے۔ اس نے 1966 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی – یہ تبدیلی دارالحکومت برج ٹاؤن میں منعقدہ ایک تقریب میں کی گئی۔
برطانوی تخت کے وارث شہزادہ چارلس نے اس تقریب میں شرکت کی جہاں سینڈرا میسن کو ملک کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ریحانہ نے اپنی موجودگی کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں باربیڈین وزیر اعظم میا موٹلی نے “قومی ہیرو” قرار دیا۔پی ایم موٹلی نے کہا، “ایک پوری قوم کی جانب سے ڈیمانڈ تھی اس لیے ہم بارباڈوس کی سفیر رابن ریہانہ فینٹی کو قومی ہیرو کے لیے نامزد کیا گیا ہے،” ۔
بارباڈوس میں پیدا ہونے والی ریحانہ 2005 میں موسیقی کے میدان میں اتریں اور ان کی کاوش سے ، جے زیڈ کے ساتھ مل کر “وی فاؤنڈ لو” اور “امبریلا” جیسی کامیاب فلمیں آئیں۔اس سے قبل بھی وہ 2019 میں، وہ چیسٹر-لی-اسٹریٹ میں سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کی حمایت کرتی نظر آئیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں گلوکارہ کو ویسٹ انڈیز کے اسٹار اوپنر کرس گیل کے ساتھ تصاویر لیتے ہوئے دیکھا گیا، جس نے ان کے لیے بلے پر دستخط بھی کیے تھے۔فوربس کے مطابق، اگست میں، وہ 1.7 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دھرتی کی سب سے امیر ترین خاتون موسیقاروں میں سے ایک بن گئیں۔