دنیا میں جرم تو ہر وقت ہوتے رہتے ہیں اور مجرموں کی تصاویر بھی ہم میڈیا پر دیکھتے رہتے ہیں مگر امریکہ میں ایک شخص ایسا ہے جس نے اپنے پورے چہرے اور بدن پر ٹیٹو بنا کر خوفناک بنا لیا ہے اور اسے دنیا کا خوفناک ترین مجرم قرار دیا گیا ہے اس مجرم کا نام مارک کیمبل ہے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارک کیمبل، جو کہ ایک سزا یافتہ پیڈو فائل ہے، اس کے تقریباً پورے چہرے پر ٹیٹو بنوائے ہوئے ہیں اس کی گردن، ہونٹوں اور ناک کے نیچے کے حصے کے علاوہ سارا چہرہ ٹیٹوز سے بھرا ہوا ہے ۔
چھیالیس سالہ نوجوان کی گردن پر کتے اور بو ٹائی کا ٹیٹو ہے جب کہ اس کے منڈائے ہوئے سر پر 88 نمبر کی سیاہی لگی ہوئی ہے۔ اس کی پیشانی پر پینٹاگرام ٹیٹو بنا ہوا ہے ۔
کیمبل کو 2020 میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور حملہ کرنے کے الزام میں چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔
تاہم انہوں نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون کی رضامندی سے ہوا ہے۔ کیمبل نے بتایا کہ اس نے ایسا اس خاتون کی رضامندی سے کیا تھا اور وہ اس خا تون سے باتھ روم میں بھی ایک ایسی ہی ملاقات کرچکے ہیں مگر اس بار جب اس لڑکی کے دوست نے اس مجرم کا پیچھا کیا تو وہ موٹر سایکل لیکر فرار ہوگیا -بتایا جا رہا ہے کہ جب پولیس نے اس سے رابطہ کیا تو وہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
کیمبل، ‘دنیا کا سب سے خوفناک مجرم’ عصمت دری کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری بار جرم ثابت ہونے کی صورت میں وہ جیل کاٹیں گے۔ انہوں نے یہ کہہ کر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہےان کا لہنا تھا کہ انھوں نے ایسا اس خاتون کی رضامندی کے بعد کیا تھا ۔
اس سے پہلے، اس نے مبینہ طور پر ایک شخص پر حملہ کیا جس کے لیے اس پر تھرڈ ڈگری حملہ کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس وقت اس کے بدن پر صرف ایک ٹیٹو تھا۔ مارک کیمبل کی بہنوں کا کہنا ہے کہ کیمبل نے اپنے والد کی یاد میں یہ ٹیٹوز بنائے ہیں جن کا کچھ عرصہ قبل کرونا کے باعث انتقال ہو گیا تھا