پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے وہ کر دکھایا جو بھارتی عوام نے کبھی ڈراؤنے خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا
پاکستانی ٹیم کے سامنے بھارتی ٹیم کلب الیون جیسی لگی پاکستان پہلی بار ٹی ٹونٹی میں 10 وکٹوں سے جیاتا اور انڈیا پہلی بار خیر سے 10 وکٹوں سے پہلی بار ہارا
کوہلی کو صرف یہ کہنا ہے
بھارت کس منہ سے جاؤ گے کوہلی
شرم تم کو اگر جو آتی ہو
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریفوں پر پہلی فتح درج کرائی۔
فتح کے لیے 152 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بابر (68) اور رضوان (79) نے ہندوستانی بولنگ کو آؤٹ کلاس کر دیا جب انہوں نے دبئی میں اپنی ٹیم کو 13 گیندوں پر پہلے فتح دلوائی
بائیں ہاتھ کے تیز شاہین شاہ آفریدی نےانڈیا کے چھکے چھڑوادیے پاکدتان کی ٹیم کے سامنے انڈیا کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی کپتان ویرات کوہلی کے 57 رنز کے باوجود ہندوستان 151-7 تک محدودرہا ۔
اس کے جوام میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اعطم اور محمد رضوان نے ایک لمحے کے لیے بھی بھارت کو چین نہ لینے دیا اور وکٹ کے چاروں طرف سٹروک لگاتے رہے دونوں کھلاڑیوں نے پیشہ روانہ کھیل پیش کی اور بہترین رننگ بیٹوین دی وکٹ کی ان دونوں نے انڈین کو کوئی چانس دیا اور نہ ریویو کا کوئی موقع فراہم کیا
یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ خوشی فراہم کرنے والا بن گیا ہے جسے نہ کبھی پاکستانی بھلا سکیں گے اور نہ انڈینز