پاکستانی اداکار ، کامیڈین اور ٹی وی میزبان احمد علی بٹ نے
گلوکار علی عظمت کے اپنی نانی ‘ملکہ ترنم’ نور جہاں کے بارے میں تبصرے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاتے ہوئے ، اداکار نے نور جہاں کی ایک خوبصورت تھرو بیک تصویر شیئر کی
اور علی عظمت کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے حالیہ تبصرے صرف ‘ تکلیف دہ ‘ تھے
خاص طور پر اس شخص کے بارے میں جب ہو جب وہ شخص زندہ نہیں ہو۔
انہوں نے لکھا ”میری مرحوم نانی میڈم نور جہاں برصغیر کی سب سے بڑی فنکارہ ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے۔
میں نے ہمیشہ ایک فنکار اور دوست کی حیثیت سے علی عظمت کا احترام کیا ہے۔
وہ پاکستان کے سب سے بڑے راک سٹار میں سے ایک ہیں ،
ان کا واضح رویہ ہمیشہ ان کا ٹریڈ مارک رہا ہے
لیکن نورجہاں کے بارے میں ان کے حالیہ ریمارکس کا فی دکھ دینے والے تھے
خاص طور پر جب وہ شخص زندہ ہی نہ ہو ۔
بٹ نے مزید کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ وہ یہ بھی جانتا ہے
کہ نور جہاں کی کتنی بڑی میراث ہے
اور 1000 راک بینڈ مل کر بھی اس کے 1 گانے کی برابری نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا ، “میں علی عظمت کے خلاف نہیں کوئی بات نہیں کرون گا
کیونکہ وہ ایک فنکار بھی ہے اور بہت اچھی طرح جانتا ہے
کہ جب آپ عزت دیتے ہیں توہی عزت ملتی ہے ،
ورنہ آپ اپنے آپ کو اس پوزیشن میں ڈالتے ہیں
جہاں لوگ آپ کی اپنی میراث کو بدنام کریں گے۔”
میڈم نور جہاں، مہدی حسن اور نصرت فتح علی خان
پاکستان میں میوزک کی دنیا میں وہ ہستیاں ہیں
جن کا ثانی پیدا ہو ہی نہیں سکتا اور اس بات کا احساس علی عظمت
کو بھی پورے پاکستان کی جانب سے ملنے والی لعنت پھٹکار کے بعد ہوا
تو آج انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پوری قوم کے سامنے آکر معافی بھی مانگی
اور میڈم نور جہاں کی شان کے قصیدے بھی پڑھے
امید ہے آئندہ گلے پھاڑ کر گھروں کے شیشے توڑنے والا فنکار
دوبارہ کسی لیجنڈ کی شان میں گستاخی نہیں کرے گا