ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ ، جو آج سے شروع ہونا تھا ، منسوخ کر دیا گیا ہے۔
بھارت اور انگلینڈ کا پانچواں ٹیسٹ جو آج جمعہ کے روز شروع ہونا تھا کرونا وبا کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے – پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اس وقت شدت اختیار کرگئی ، جب ٹیم انڈیا کے معاون عملے کے ایک اور رکن کا جمعرات کو کوویڈٹیسٹ مثبت آیا۔ لیکن باقی تمام ہندوستانی کھلاڑیوں کے جمعرات کو کونا ٹیسٹ منفی آئے تھے اور توقع کی جا رہی تھی کہ میچ شیڈول کے مطابق ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ای- سی -بی نے آگاہ کیا کہ ہندوستان آنے والی ٹیم کے کیمپ میں کوویڈ کیسز کی وجہ سے “ہندوستانی ٹیم کو میدان میں اتارنے سے قاصر ہے”۔
ای سی بی نے ایک میڈیا بیان میں کہا بی -سی- سی- آئی کے ساتھ جاری گفتگو کے بعد ، ای سی بی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ انگلینڈ اور انڈیا مینز کے درمیان پانچواں ایل وی – انشورنس ٹیسٹ جو آج ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والا تھا ، منسوخ کر دیا گیا ہے ۔”بھارت نے اوول میں شاندار فتح کے بعد پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی -چوتھے میچ میں انڈیا کی ٹیم نے انگلینڈ کو 157 رنز سے شکست دے دی تھی ۔
۔
چوتھے ٹیسٹ کے دوران بھارت کو ایک دھچکااس وقت لگا تھا لگا جب ان کے معاون عملے کے تین اراکین بشمول ہیڈ کوچ روی شاستری کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آگیا تھا۔ شاستری کے علاوہ ، بولنگ کوچ بھرت ارون اور فیلڈنگ کوچ آر سریدھر بھی وائرس کا شکار ہوئے تھے۔پانچویں ٹیسٹ کے موقع پر ایک ممبرکا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ دونوں ٹیموں کو لینا پڑا۔