سوشل میڈیا پر نون لیگ کے ایک ایم پی اے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ایک پولیس افسر کو دھمکیاں دیتا نہ صرف نظر آرہا ہے بلکہ اس ویڈیو کو بنانے اور اسے وائرل کرنے کی بھی دھمکی دیتا سنا جاسکتا ہے اس کے بعد وہ پولیس افسر معافی مانگ کر اپنی جا ن چھڑوا تا ہے جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل آیا -اور اتنا ردعمل سخت تھا کہ وزیراعلیٰ کو اس واقعے پر معافی مانگنا پڑگئی – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب انسپکٹر یاسر نصیب سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں ایم پی اے والے واقعے پر بہت شرمندہ ہوں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایم پی اے کے ٹرینی سب انسپکٹر کے ساتھ نامناسب سلوک پر معافی مانگ لی۔ مریم نواز نے سب انسپکٹر یاسر نصیب سے مزید کہا کہ آئندہ آپ نے اپنی ڈیوٹی کرنی ہے، کسی سے نہیں ڈرنا، ذمہ داری پوری کرنے پر کبھی کسی سے معافی نہیں مانگنی، آپ کا کام یہی ہے اور آپ نے اپنا کام اچھے طریقے سے کرنا ہے، ایم پی اے ہو، ایم این اے ہو یا چیف منسٹر ہو، قانون سے بڑا کوئی نہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں نے اپنے ایم پی اے کو شوکاز نوٹس دیا ہے، آپ ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے سی سی پی او لاہور سے سب انسپکٹر کی ٹرانسفر سے متعلق دریافت کیا اور کہا کہ ایسے کسی معاملے میں مجھ سے پوچھے بغیر کوئی ایکشن مت لیں۔