اسلام آباد(انٹرنیوز)تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، مورخہ 12مار چ 2024کو تھانہ کرپا پولیس کو ایک خا تو ن اسم و مسکن نامعلوم کی نعش ملی جس کی بعد میں شنا خت عاصمہ بی بی کے نام سے ہو ئی ،جس کو نا معلوم ملزمان نے تیز دھا ر آلہ سے قتل کیا تھا، پولیس نے ڈیڈ باڈی بعد از پو سٹمارٹم ورثاءکے حو الے کر دی، پولیس نے مقدمہ نمبر105 مورخہ12ما ر چ 2024کو درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کردی،تھا نہ کر پا پولیس نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان فیضا ن اور عبدالقدیرکو گرفتارکرلیا،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تیز دھار آلہ سے قتل کر نے کا انکشاف کیا،گرفتار ملزمان کے انکشاف ونشاند ہی پر آ لہ قتل برآمد کرلیاگیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ جرائم،تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان کو ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک شخص یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ”پکار-“15یا “آئی سی ٹی “15-ایپ پر فوراً اطلا ع دیں،تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔
اسلام آباد میں خاتون کی جان لینے والے 2 درندے گرفتار
You Might Also Like
TAGGED:
12 مارچ, 2 ملزمان گرفتار, اسلام اباد, خاتون, قتل
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -