مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے عرصہ دراز سے بند پڑی حدیبیہ پیپر مل اور رمضان شوگر مل کا بھی دورہ کیا۔�چنیوٹ میں واقع یہ وہی رمضان شوگر مل ہے جس نے میاں صاحب کی ناہلی میں حصہ ڈالا تھا کیونکہ عمران خان بار بار اپنی تقاریر میں اسی شوگر مل کا تزکرہ کیا کرتے تھے اور اسی کی بدولت ان پر مقدمات بنائے گئے تھے –
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ملکیت اور عرصہ دراز سے بند پڑی مانگا منڈی کے قریب موجود حدیبیہ پیپر ملز کا دورہ کیا۔ نواز شریف کی آمد کے موقع پر مانگامنڈی روڈ پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ نواز شریف اپنی ملز کے اندر 50 منٹ تک موجود رہے اور اس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔
بعدازاں نواز شریف حدیبیہ پیپر ملز کا دورہ کرکے اپنی رمضان شوگر مل پہنچے اور وہاں کے بھی مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔نواز شریف کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ وہ عنقریب پاکستان سے علاج کی غرض سے دوبارہ لندن منتقل ہوجائیں گے –
نواز شریف کا حدیبیہ پیپر مل اور رمضان شوگر مل کا دورہ
Leave a comment
Leave a comment