لاہور (انٹرنیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت ،شاندانہ گلزار بھاگنے کے عادی ہیں، ثبوت دینے کی باری آئی تو مکر گئے،دونوں کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہئے ۔ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ شیر افضل مروت کے بعد شاندانہ گلزار بھی اپنے بیان سے مکر گئی ہیں،دونوں بھاگنے کے عادی ہیں، جب ثبوت دینے کی باری آئی تو دونوں مکر گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز پر ظل شاہ کے قتل کا الزام لگایا، ظل شاہ کا قاتل کون ہے یاسمین راشد کا ڈرائیور بہت پہلے بتا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں پہلے الزام لگاؤ، کسی کی کردار کشی کرو پھر اس سے مکر جاؤ۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو مریم نواز سے معافی مانگنی چاہئے۔
مروت اور شاندانہ بھاگیں نہ مریم نواز سے معافی مانگیں ؛عظمیٰ بخاری
You Might Also Like
TAGGED:
پی ٹی آئی لیڈران, سیاست, عظمیٰ بخاری, معافی مطالبہ
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -