سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔فاطمہ بھٹو بہت اچھی مقررہ اور مصنفہ بھی ہیں اور آنے والے دنوں میں اپ انہیں ایک بار پھر سیاست مین حصہ لیتا دیکھیں گے -یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک دن وہ وزراعلیٰ سندھ کی کرسی سنبھالیں گی مگر فی الحال زرداری کے ہوتے ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا البتہ اگر وہ بلاول کے ساتھ معاملات بہتر کرلیں یا تھریک انساف میں شمولیت اختیار کرلین تو وہ سیاست میں مقام بنا سکتی ہیں –
روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فاطمہ بھٹو نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرنے کے ساتھ ننھے مہمان کا نام بھی بتا دیا۔فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔فاطمہ بھٹو کے اس اعلان کےبعد ملک بھر سے لوگوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے –