منیلا (انٹرنیوز)فلپائنی پولیس نے آن لائن محبت کے جھانسے میں آنیوالے سینکڑوں افراد کو ‘لوو سکیم سنٹر’ سے بازیاب کرالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی پولیس نے منیلا سے تقریبا 100کلومیٹر شمال میں واقع ‘سکیم سینٹر’ سے آن لائن محبت کے جھانسے میں آنیوالے 650سے زائد ملکی و غیر ملکی افراد کو بازیاب کرایا ہے۔پولیس مطابق بازیاب کرائے گئے افراد میں 383فلپائنی، 202چینی جبکہ 73دیگر غیر ملکی افراد شامل ہیں۔پولیس کے مطابق لوو سکیم سینٹر سے بازیاب افراد کو آن لائن محبت کے جھانسے میں پھنسا کر دھوکہ دہی اور مختلف جرائم پر مجبور کیا جاتا تھا۔منظم جرائم کیخلاف صدارتی کمیشن کے ترجمان ونسٹن کاسیو نے بتایا کہ پولیس نے یہ کارروائی 30سالہ ویتنامی شخص کی خفیہ اطلاع پر کی جو گزشتہ ماہ یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، مذکورہ شخص جنوری میں فلپائن پہنچا تھا جسے یہاں شیف کی نوکری کے بہانے لایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران لووسکیم سنٹر سے 3شاٹ گنیں، ایک 9ایم ایم پستول، دو 38کیلیبر ریوالور اور گولہ بارود کے 42راؤنڈ برآمد کئے گئے ہیں، تمام یرغمال افراد کو جعلی شناخت اپنا کر آن لائن فراڈ پر مجبور کیا جاتا تھا، یرغمال افراد اپنے شکار سے رومانوی تعلقات استوار کرکے انہیں کرپٹو کرنسی سمیت دیگر جعلی سکیموں یا کاروبار میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرتے تھے
آن لائن محبت کے جھانسے میں پھنسے 650 عاشق بازیاب
You Might Also Like
TAGGED:
650 عاشق, آن لائن محبت, بازیاب, فلپائن, لو سکیم سنٹر
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -