معروف اداکارہ کبریٰ خان نے قریبی دوست اور اداکار گوہر رشید کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے گردشی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔پروگرام میں ایک بار پھر کبریٰ سے ان کی محبت اور جیون ساتھی کے حوالے سے سوال ہواتو انہوں نے ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کردی۔میزبان نے دوران انٹرویو اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ پریشان ہوتی ہیں جب لوگ آپ کا نام گوہر رشید سے جوڑتے ہیں یا آپ اسے بس مذاق کی طرح لیتی ہیں؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مجھے اس کی عادت ہوگئی ہے، گزشتہ 8 برس سے میرے ساتھ ایسا ہو رہا ہے اب مجھے ایسی افواہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔کبریٰ خانم نے مزاحیہ انداز میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر گوہر اور میرے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوئے تو یہ آپ لوگوں کی وجہ سے ہوگا، آپ لوگوں نے اتنا دباؤ ڈالا ہے لیکن سچ یہ ہی ہے کہ اب کوئی فرق نہیں پڑتا اس لیے جو ، جو بھی کہہ رہا ہے اسے کہنے دو۔کبریٰ خان کئی بار کہ چکی ہیں کہ گوہر رشد انہیں بہت پسند ہی مگروہ ان کی شریک حیات کبھی نہیں بنیں گی –