بہت دنوں سے دیپیکا اور رنویر کے درمیان علیحدگی کی خبریں چل رہی تھیں مگر اب اس کو ہینڈ بریک لگ گیا ہے -بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی طلاق کی افواہ گزشتہ روز اس وقت دم توڑ گئی جب رنویر سنگھ ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی پہنے ایک نجی تقریب میں شریک ہوئے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق رنویر سنگھ کی انگلی میں موجود شادی کی انگوٹھی کو مداحوں اور میڈیا نے پہچان لیا اور اسی کے ساتھ ان کی طلاق کی افواہ بے معنی ہو کر رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے اس افواہ کے متعلق زبان سے تو کچھ نہ کہا لیکن تاہم تقریب میں وہ میڈیا اور لوگوں کی توجہ اپنی شادی کی انگوٹھی کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ کبھی وہ انگوٹھی کو انگلی میں گھماتے نظر آئے تو کبھی انگوٹھی والا ہاتھ بار بار اپنے چہرے پر پھیرتے دکھائی دیئے۔ اگر یہ کہا جائے کہ رنویر نے افواہیں پھیلانے والوں کو اپنی انگوٹھی کی ما رماری تو غلط نہیں ہوگا –
تصاویر کے لیے میڈیا کے سامنے کھڑے ہوئے تو بھی رنویر سنگھ نے انگوٹھی والا ہاتھ نہ صرف کیمروں کے سامنے رکھا بلکہ اسے ایک لمحے کے لیے بھی جیب میں نہیں ڈالا اس پر خبریں بریک کرنے والوں کا چورب بکتے بکتے رہ گیا ۔ واضح رہے کہ رنویر اور دپیکا کی طلاق کی افواہ پھیلنے کے ذمہ دار بھی کسی حد تک رنویر سنگھ خود ہی ہیں جنھون نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میدیا پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیں تھیں ۔ جس کے بعد یہ خبر وائرل ہوئی رنویر سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے دپیکا کے ساتھ شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ یہی خبر ان دونوں کی طلاق کی افواہ کا سبب بنی۔
دیپیکا اور رنویر کی طلاق کا ڈراپ سین ؛خبر افواہ نکلی
Leave a comment
Leave a comment