چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار رہنا چاہئے، افواج علاقائی سالمیت ، خود مختاری کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ آئی ایس پی آ ر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب فیلڈ مشقوں کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کراچی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیو ایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو مشق شمشیر صحرا بارے بریفنگ دی گئی، مشق کا مقصد پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ اور چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری ہے۔دورے کے دوران آرمی چیف نے ٹینک، انفنٹری، آرٹلری ایئرڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا مشاہدہ کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا، مشق میں الیکٹرانک وار فیئر کی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کو بھی شامل کیا گیا۔آرمی چیف نے مشق کے علاقے میں فوجیوں کے ساتھ دن گزارا اورآپریشنل تیاریوں اور تمام رینک کے اعلی حوصلے کی تعریف کی۔اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار رہنا چاہئے، افواج علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔راولپنڈی (انٹرنیوز)
آرمی چیف کا رحیم یار خان کے قریب فیلڈ مشقوں کا دورہ
You Might Also Like
TAGGED:
آرمی چیف, دورہ, رحیم یار خان, میڈیا بیان
Sign Up For Daily Newsletter
Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Leave a comment
Leave a comment
Stay Connected
- Advertisement -