پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کا شمار ان چوٹی کی ادا کاراؤں میں ہوتا ہے جنھوں نے بہت ہی کم عرصے میں پاکستان مین اپنی پہچان بنائی ان کی اسی صاحیت اور کامیابی کو دیکھ کر اب انہیں بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔
کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی بھارتی پنجابی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ فلم کا نام ’حال کی اے‘ ہے، اس فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ اسے طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔
پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم ’حال کی اے‘ میں کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں کنزہ ہاشمی پاکستانی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی لیکن اس حوالے سے ابھی تک اداکارہ نے تصدیق نہیں کی ہے ۔�