کراچی کنگز کی ٹیم نے پی ایس ایل میں 4 میچز کھیلے ہین 2 میں انہیں فتح نصیب ہوئی اور 2 میں ہی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر آج ان کے لیے سب سے پریشان کن خبر سامنے آگئی میڈیا کی خبروں کے مطابق کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کا پیٹ خراب ہونے کے سبب طبیعت خراب ہو گئی جن میں سے 3 کرکٹرز کو ڈرپ لگوانا پڑی جبکہ ایک کھلاڑی کو ہسپتال داخل کرنا پڑگیا ۔تاہم ان کے نام میڈیا کے ساتھ ابھی تک شئیر نہیں کیے گئے –
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایت ہوئی، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا تھا جس کے بعد یہ صورت حال پیش آئی۔ کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی ہسپتال داخل کروا دیا گیا جبکہ 3 کرکٹرز کو ڈرپ لگوانا پڑی۔ٹیم ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی سی بی سے رابطے میں ہیں، کوشش کر رہے ہیں کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہو جائیں۔ پیٹ خراب ہونے والوں میں نہ سرف پاکستانی بلکہ چند غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آج کراچی کنگز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ کے لیے میدان میں اترنا ہے اب دیکھتے ہیں کہ ان کے کتنے کھلاڑی میدان میں اترتے اور کیسا پرفارم کرتے ہیں ۔ گزشتہ روز بھی ڈینل سیم اور جیمز ونس پیٹ میں خرابی کے سبب میچ نہیں کھیل سکے تھے۔