آج سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کرتی رہی کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقل کردیا گیا ہے -یہ بات خاتون اینکر کو برداشت نہ ہوئی اور انھوں نے تحریک انصاف کے سپورٹرز کو بری خبر سنادی -ان کا کہنا ہے کہ کپتان اتنی جلدی جیل سے رہا ہونے والا نہیں –
پاکستان میں عام انتخابات کے بعد یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ عمران خان سے اہم شخصیات کی جیل میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ تحریک انصاف کے کئی رہنمائوں نے پارٹی بانی عمران خان کی رہائی کامطالبہ بھی کیا ہے لیکن سینئر صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں گے ۔
سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ’ عمران خان جیل میں ہی رہیں گے؛ بنی گالہ شفٹ کرنے کی باتیں محض افواہیں ہیں؛ جو چند لوگ جھوٹ کی خاطر، تشہیر اور پیسوں کی خاطر پھیلا رہے ہیں‘۔
ایک اور ٹوئیٹ میں عمران خان کا وہ بیان شیئرکیا جس میں ان کاکہناتھاکہ ’جیل میں کسی بھی سرکاری اعلی عہدے دار سے ملاقات نہیں ہوئی‘۔ ساتھ ہی غریدہ نے لکھا کہ ملاقاتوں کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کو عمران خان نے خود ہی بے عزت کردیا۔اب غریدہ فاروقی کو پی ٹی آئی کے پرستار کئی دنوں تک دھوتے تو رہیں گے مگر غریدہ نے جو کرنا تھا انھوں نے کردیا –