نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔جس کے بعد اب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ اسمبلی تک پہنچنے کے قابل بھی ہوجائیں گے اور وزیراعلی کا منصب بھی سنبھال لیں گے -لیکن اگر اب ان پر کوئی اور مقدمہ قائم کیا جاتا ہے تو پھر کے پی کے میں حالات مگڑنے کا خدشہ بہت شدت اختیار کرجائے گا -خدا کرے کہ تمام لوگ ملک کی سلامتی کا سوچ کر ہی عقل مندانہ فیصلے کریں –
پی ٹی آئی رہنما اور نو منتخب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ میں پیش ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کی 24 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ اب تک تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے۔یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔