کراچی کا ماضی خوفناک ہے، 8 فروری کو حالات بگڑ نہ جائیں؛پیپلز پارٹی

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

اس الیکشن مین یہ کیال کیا جارہا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر الیکشن لڑین گی اور سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کریں گی مگر ہو اس کے بالکل برعکس گیا اور اب ایک بار پھر یہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی پر اتر آئی ہیں -ایک دوسرے پر حملےکررہی ہین اور اج پیپلز پارٹی نے اس بات کا عندیہ دے دیا کہ 8 فروری کو کراچی میں کچھ بڑا ہونے جارہا ہے – پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کا ماضی خوفناک ہے،خدشہ ہے کہ 8 فروری کو حالات بگڑ نہ جائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ہمارے 3کارکن زخمی ہوئے جبکہ گاڑیاں بھی جلائی گئیں، اس واقعے کے بعد بھی ہم نے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا اگر اسی وقت تحقیقات ہو جاتیں تو ایسا واقعہ پیش نہیں آتا، گزشتہ روز کورنگی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرائیں، شہر کا امن و امان خراب کرنے کا حق نہ مجھے ہے اور نہ کسی اور کو ہونا چاہیے، کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے میں بھی پولیس کا کردار مشکوک ہے، ایم کیو ایم کا مقدمہ درج ہوتا ہے مگر ہمارا مقدمہ درج نہیں ہوتا، اس سے پہلے بھی جو چھوٹے چھوٹے واقعات ہوئے ان پر کارروائی نہیں ہوئی، میں نے کہا تھا اگر ان چھوٹے واقعات کو نہ روکا تو کوئی بڑا واقعہ ہو سکتا ہے۔ماضہ مین ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی مین بدترین لڑائیاں ہوتی رہی ہیں جس میں دونوں پپارٹیوں کا جانی اور مالی نقصان بھی ہوا ہہے اوراب ایک بار پھر اس کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *