شافع حسین نے مونس الہی کے بریف کیس کا ذکر کیوں کیا؟

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

مسلم لیگ ق میں دراڑ پڑنے کے بعد پرویز الہی اور مونس الہی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی لیکن چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹے ق لیگ میں ہی رہے اور ق لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑرہے ہیں مگر آج ان کا بیان بتارہا ہے کہ حلقے میں ان کی پوزیشن خراب ہے – چوہدری شافع حسین سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ پنجاب امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31 نےکہا ہے کہ اپنوں اور منافقین کی پہچان سے بخوبی واقف ہوں۔ آجکل بیرون ملک بیٹھے شخص نے پیسوں کے بریف کیس کھول دیئے ہیں۔ لیکن پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا ۔وہ کرسچن کمیونٹی محلہ فتحو پورہ کی جانب سے انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔ان کے بیان سے لگ رہا ہے کہ ان کی جماعت کو خطرہ ہے کہ آزاد امیدوار ہونے کے باوجود پرویز الہی کی اہلیہ اور ان کے شوہر یہ الیکشن جیت جائیں گے -یاد رہے کہ اس الیکشن میں قیصرہ الہی مور جبکہ پرویز الہی گدھا گاڑی کے نشان پر الیکشن لڑرہے ہیں –

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے قلیل مدت میں طویل پراجیکٹس کیے۔میرے چھوٹے بھائی چوہدری سالک حسین اور میرا اپنے بڑوں کی پیروی کرتے ہوئے ماننا ہے کہ عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *