ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ؛ 3 افراد شہید

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

پاکستان میں وطن دشمنوں نے ایک بار پھر پاکستان کی سیکیوریٹی فورسز کو اپنا نشانہ بنا ڈالا -اس بار انھوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کو ٹارگٹ کیا – ڈیرہ اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی نیوز کےمطابق دہشت گردوں نے حملہ گزشتہ شب ابا شہید چیک پوسٹ پر کیا تاہم کوئیک رسپانس فورس نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، لیکن ان کے اس حملے کی زد میں عام شہری بھی آگئے اور پولیس جوانوں کے ساتھ ساتھ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ علاقہ ڈی ایس پی حافظ عدنان کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران 2 مقامی افراد کے ساتھ ساتھ کوئیک رسپانس فورس کا ایک اہلکار بھی شہید ہو گیا۔زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *