پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کھل کر نواز شریف پر جلسوں میں تقاریر کررہے ہیں کبھی وہ ان کو خون پینے والا شیر کہہ رہے ہیں تو کبھی ملک کی سب سے بڑی بیماری قرار دے رہے ہیں مگر نون لیگ اس پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے آج بھی شہباز شریف شریف نے جب بلاول کی تنقید کا کواب دیا تو پیپلز پارٹی کا نام تک نہیں لیا جس پر صحافیوں کی جانب سے بھی ان کی جماعت سے سوالات کیے جارہے ہیں کہ اس کے پیچھے کیا حکمت عملی ہے مگر اس کا بھی ابھی تک جواب نہیں آیا –
تاہم ج مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نام لیے بغیر بلاول بھٹو زرداری کو جواب دے دیا۔شائید اس کی وجہ یہی ہے کہ نون لیگ کو لگتا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آتے ہیں تو ان کو ہر صورت پیپلز پارٹی کی حمایت لینی پڑے گی اور اگر انھوں نے پیپلز پارٹی کو ناراض کردیا تو وہ ان کی مخلوط حکومت کا حصہ بننے سے انکار کرسکتی ہے –
بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا کہ ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنوایا۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں موجود لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کوٹ ادو میں رجب طیب اردوان اسپتال کس نے بنایا تھا؟ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ آپ نواز شریف کو موقع دیں، وہ جنوبی پنجاب کی ہر تحصیل میں دانش اسکول بنائیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، الیکشن جیتے تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے۔