شعیب ملک کی ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کے ساتھ کچھ پرانی ویڈیوز بھی ایک مرتبہ پھر وائرل ہو نا شروع ہو گئیں ہیں جس میں اداکارہ عائشہ عمر کا ایک ویڈیو کلپ بھی شامل ہے ، ویڈیو میں اداکارہ شعیب ملک کے اپنے ساتھ کیے گئے فوٹو شوٹ پر بات کر رہی ہیں۔
اس فوٹو شوٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ شعیب ملک اور عائشہ کے درمیان تعلقات قائم ہیں اور دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔ان افواہوں سے تنگ آکر عائشہ عُمر نے عفت عُمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی شادی سے متعلق تمام خبروں کی تردید کی تھی۔
اسی پوڈکاسٹ کا ایک ویڈیو کلپ میں عائشہ عُمر کہتی ہیں کہ”اکثر میری نجی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو لوگ مجھ سے متعلق جھوٹی افوائیں پھیلانا شروع کردیتے ہیں، لوگوں نے تو شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کروادی تھی۔ “عائشہ عُمر نے کہا کہ ”میرے خاندان والے اور دور کے رشتہ دار آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے شعیب ملک سے شادی کرلی ہے اور میں اُن کی بیوی ہوں،جو لوگ مجھے جانتے ہیں کہ اُنہیں میری چوائس (انتخاب)، میرے اقتدار اور میرے اصولوں کے بارے میں اچھی طرح معلوم ہے“