پاکستان کرکٹٹیم کی پہلے ورلڈ کپ پھر آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور اب نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی کی بری پرفارمنس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ بھی مستعفی ہو گئے۔
پاکستان کرٹ بورڈ نے اینڈریو پٹک اور گرانٹ بریڈ برن کے عہدے چھوڑنے کی بھی تصدیق کر دی۔ پی سی بی نے ورلڈ کپ کے بعد تینوں آفیشلز کو اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کا کہا تھا۔گرانٹ بریڈ برن ورلڈ کپ میں ٹیم کے کوچ اور اینڈریو پٹک بیٹنگ کوچ تھے۔مکی آرتھر کو 2023 میں ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا، وہ 2016 سے 2019 کے درمیان پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔مکی آرتھر کی کوچنگ میں قومی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ایک پوزیشن پر آئی، وہ ساؤتھ افریقہ ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے کوچ بھی رہے۔تاہم اس کے بعد ورلڈ کپ ان کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا اور پھر پہلے بابر اعظم کو اس کی قیمت چکانا پڑی اور اب ان کی منتخب کردہ ٹیم کی بری کارکردگی کے بعد ان کو بھی عہدے چھوڑنے کا کہہ دیا گیا تھا –