یوں تو دنیا کے امیر ترین افراد کا تزکرہ آتا ہے تو بل گیٹس ،ایلون مسک اور مارک زگربرگ کی بات ہوتی ہے مگر آج ایک نیوز چینل نے خبر بریک کی دنیا کے امیر ترین خاندان میں سعودی عرب کے شاہی خاندان نے ان سب امیروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے – سعودی عرب کا شاہی خاندان 1 اعشاریہ 4 کھرب ڈالر کے ساتھ دنیا کا سب سے امیر ترین خاندان بن گیا ہے۔
عالمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان نے دولت مندی میں دنیا کے تمام خاندانوں کو پیچھے چھوڑ دیا، سعودی رائل فیملی کی دولت برطانوی بادشاہ شاہ چارلس کے خاندان سے تقریباً 16 گنا زیادہ بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی رائل فیملی کی مجموعی دولت دنیا کے 2 امیر ترین اشخاص ایلون مسک اور بل گیٹس کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے، سعودی خاندان نہ صرف امیر ترین بلکہ دنیا کا سب سے طاقتور خاندان بھی ہے۔