سماجی کارکن اور وکیل اور تحریک انصاف دور میں وزیر بننے والی شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے جمعرات کو زندگی کے نئے سفر کے آغازکردیا ۔
آج نیوز کے مطابق ایمان مزاری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیپشن میں انگوٹھی کے ایموجیز کے کوئی کیپشن دیے بغیر ایک دلکش تصویر پوسٹ کی۔سفید ساڑھی میں ملبوس ایمان نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے ہیں جبکہ عبدالہادی نے وائٹ شیروانی کے ساتھ کلاہ پہن رکھا ہے۔
ایمان مزاری کے شوہر عبدالہادی چٹھہ بھی ایمان کی طرح پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔شیریں مزاری بہت دبنگ خاتون وکیل ہیں اور اس طرح کے کیسز بھی لے لیتی ہیں جن کو لینے کی جرات بڑے بڑے نام ور وکیل نہیں کرپاتے اور اسی وجہ سے وہ زیر عتاب بھی رہتی ہیں مگر وہ اپنے شعبہ میں مزاہمت کا ایک استعارہ بن کر نام کما رہی ہیں -اب دیکھتے ہیں کہ جب ان کو ایک اور وکیل کا سہارا مل گیا ہے تو وہ آنے والے دنوں میں کیا کارنام سرانجام دیتی ہیں –