پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے گشتہ روز مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا مگر آج اس میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے اور اب صنم جاوید مریم نواز کے علاوہ مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز اور مریم جس حلقے سے میدان میں اتریں گی وہ اسی حلقے سے ان کے مدمقابل آئیں گی –
صنم جاوید کےوالد جاوید اقبال نے کہا کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر مریم نواز اور شہبازشریف کےخلاف الیکشن لڑیں گی جبکہ ان کی والدہ الیکشن مہم چلائیں گی، انھوں نے میڈیا والوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے مجھے 7 دن لگے، صنم جاوید کے خلاف آخری مقدمہ موبائل چوری کا رہ گیا ہے، باقی سب مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے راستے میں کون رکاوٹیں ڈالتا ہے، یہ سب کو پتہ ہے۔
اس موقع پرصنم جاوید کی والدہ روبینہ جاوید نےکہا کہ میں خود بیٹی کی انتخابی مہم چلاؤں گی، خوشی ہوتی اگر میری بیٹی باہر ہوتی اور وہ خود انتخابی مہم چلاتی، افسوسناک بات ہے کہ بیٹی جیل میں ہے۔علاوہ ازیں صنم جاوید کے والدین نے مخصوص نشست کے لئے کاغذات جمع کروا دئیے صنم جاوید کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشست پربھی جمع کروائے گئے۔پاکستان میں جن الیکشنز پر سب کی نظر ہوگی اس میں صنم جاوید کا حلقہ بھی شامل ہوگا –