شاہد خاقان عباسی نے نون لیگ چھوڑنے کے بعد واضح اعلان کردیا تھا کہ وہ فروری 2024 میں ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے -آج انھوں نے اس پر مہر ثبت کردی -مگر انھوں نے اپنے بیٹے کو سیاسی اکھاڑے میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 51سے اپنے بیٹے کو کسی جماعت کے ٹکٹ کی بجائے بطور آزاد امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے نادر خاقان عباسی کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی طرف سے این اے 51کے لیے اپنے امیدوار کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2017ءمیں سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل کیے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماءشاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پی ٹی آئی ان کے بیٹے کو سپورٹ کرے گی یا نہیں اس کا فیصلہ جنوری میں ہوجائے گا -اوراگر پی ٹی آئی ان کے بیٹے کی حمایت کردیتی ہے تو وہ پی ٹی آئی جوائن کرنے کا اعلان کردیں گے جو نون لیگ کے لیے برا جھٹکا ہوگا –