یوں تو جرم دل دہلا دینے والے واقعے کو ہی کہا جاتا ہے مگر بعض جرم ایسے ہوتے ہیں کہ وہ دوسروں کے لیے بھی عبرت بن جاتے ہیں اور ہر کوئی آزاد ہونے اور اس اذمائش میں نہ پڑنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہے -آج راولپنڈی سے ایسی ناقابل یقین خبر سامنے آئی کہ بڑے جگرے والوں کی بھی روح کانپ گئی -راولپنڈی پولیس کا لاپتہ سابق پولیس اہلکار 7 سال بعد بازیاب کرالیا گیا، مستقیم خالد 2016ء میں لاپتہ ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایک گینگ نے اغوا کرنے کے بعد اُس کی ٹانگ توڑ دی تھی اس پر اتنا تشدد کیا کہ وہ ان کی ہر بات ماننے پر مجبور ہوگیا ، گینگ نے سابق پولیس اہلکار مستقیم خالد کو بھیک مانگنے پر لگا دیا ، اغواء کار اپنی نگرانی میں مستقیم خالد سے بھیک منگواتے اور تشدد کرتے تھے، راولپنڈی پولیس کے مطابق اغوا کار گینگ پولیس اہلکار کو سندھ لے گیا تھا مگر دباؤ اور پریشانی کے سبب اس کا ذہنی تواز ہی بگڑ گیا اور اُسے ذہنی توازن بگڑنے کے باعث راولپنڈی واپس لائے تھے، اطلاع ملنے پر مغوی پولیس اہلکار کو راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے بازیاب کرایا گیا،سابق پولیس اہلکار کے اغوا میں ملوث گینگ کی 3 خواتین ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔