جہانگیرترین کی صاحبزادی مہر خان ترین اور بیٹے علی ترین بھی الیکشن لڑیں گے

Mashkoor Hussnain
1 Min Read

اگرچہ ابھی تک جہانگیر ترین کو تو الیکشن لڑنے کا پروانہ عدالت کی جانب سے نہیں ملا تاہم ان کے بچے اس مرتبہ الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں -استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین کی صاحبزادی مہر خان ترین کے قومی و صوبائی کے 2حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لئے گئے۔لیکن اگر نواز شریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل جاتی ہے تو جہانگیر ترین کا راستہ بھی صاف ہو جائے گا –

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کی لیگل ٹیم نے ان کی بیٹی مہر خان ترین کے کاغذات نامزدگی وصول کئے،مہر خان ترین کی جانب سے این اے 155کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے،مہر خان ترین کی جانب سےپی پی 227سے بھی کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے۔

جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین این اے 155، پی پی 227، پی پی 228سے کاغذات نامزدگی وصول کر چکے ہیں۔جہانگیر ترین 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے اور جیت گئے تھے مگر پھر تاحیات نااہلی کے سبب ان کی سیٹ پر ان کے بیٹے علی ترین نے الیکشن لڑا تھا مگر وہ نون لیگ کے امیدوار سے ضمنی انتخاب ہار گئے تھے –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *