وکیل ہو سنجیدہ بات کرو ،مزاق نہ کر و؛ اکبر ایس بابر کے وکیل کو الیکشن کمیشن میں ڈانٹ پڑ گئی

Mashkoor Hussnain
2 Min Read

انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں اکبر ایس بابر کے وکیل کو الیکشن کمیشن کے ممبر نے خاموش کروادیا -آپ وکیل ہیں سنجیدہ بات کیا کریں یہ مزاق روم نہیں ہے -نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل علی حسن کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ انتخابات سے 2روز قبل الیکشن کمیشن تشکیل دیاجاتا ہے،کوئی ووٹرز فہرست تشکیل نہیں دی جاتی اور 2دن بعد انتخابات کراتے ہیں،جس پر ممبر خیبرنخوا نے اکبر ایس بابر کےوکیل کو جھاڑ پلا دی۔

ممبر خیبرپختونخوا نے استفسار کیا کہ پی ٹی آ ئی کے آئین کے آرٹیکل 5میں کیا کہا ہے؟وکیل اکبر ایس بابر نےکہاکہ اس کا مطلب کہ بند کمرے میں الیکشن کرا دیں،ممبر خیبرپختونخوا نے کہاکہ یہاں سنجیدہ بات کریں، مذاق نہ کریں۔اکبرایس بابر نےپی ٹی آئی کے نومنتخب اراکین کو معطل کرنے کی استدعا کردی،وکیل اکبر ایس بابر نے کہاکہ ہم مرکزی سیکرٹریٹ گئے تو وہاں کسی نے تعاون نہیں کیا،ہمارے پاس ویڈیو ثبوت ہے کہ کاغذات نامزدگی لینے گئے، کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا،کاغذات نامزدگی ملے، نہ سکروٹنی اورنہ ہی فائنل لسٹ لگی۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ ریمارکس بھی آئے کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی کے بار بار انتخابات کا حکم جاری نہیں کرسکتا -اس کے بعد اکبر ایس بابر کی درخواست مسترد ہوگئی اوران کا پارٹی الیکشن لڑنے کا خواب چکنا چور ہوگیا -مگر ہوسکتا ہے کہ وہ اب عدالت کے چکر لگائیں –

Share This Article
Leave a comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *